Categories
Breaking news

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، پارٹی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزراء شریک ہیں،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

سیاسی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے میاں محمود الرشید، بابر اعوان ، شوکت ترین، اسد عمر ، اسپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک، شیخ رشید، فواد چوہدری اور شفقت محمود وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم کو اتحادیوں سے رابطوں اور پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی، حکومتی وفد کی ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر حکومتی حکمت عملی پر اجلاس میں غور کیا جائے گا،جبکہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے پیش نظر صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم کی آج ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.