Categories
Breaking news

وزیراعظم کی تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف - فوٹو فائل
وزیر اعظم شہباز شریف – فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی بیانیے پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراءاور معاونین نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں حکومتی اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر پی ٹی آئی حکومت کی خامیوں کو اجاگر کیا جائے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر حکومتی مؤقف کو بھی اجاگر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *