Categories
Breaking news

وزیراعظم کی اسلام آباد کے گرین ایریاز کو بچانے کی ہدایت

جنگ نیوز

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں گرین ایریاز کو بچانے کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این ای سی) برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بینکوں نے ہاؤسنگ و تعمیرات کے ضمن میں سہ ماہی اہداف کو مکمل کیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ہمارے سو سے زائد افسران مختلف بینکوں میں ’مسٹری شاپنگ‘ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو بتایا کہ آٹومیشن کے عمل پر کام دسمبر کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا، اس کے مکمل ہونے سے عوام کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں 12 میں سے 4 کمرشل پلاٹس کے نقشے موصول ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے ضروری ہے کہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے جس میں تعمیراتی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے منسلک صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا واحد شہر ہے جو مکمل منصوبہ بندی کے تحت بنایا گیا، اب شہر اقتدار کا حسن خراب ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین ایریاز کو بچانے کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *