Categories
Breaking news

وزیراعظم کا نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا ٹیلیفون

وزیراعظم کا نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا ٹیلیفون

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو پہلا ٹیلیفون کیا اور انہیں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہادر پاک فوج کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللّٰہ کا خاص فضل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللّٰہ تعالیٰ آپ کی مدد اور رہنمائی فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لیے ہمارا تعاون آپ کو میسر رہے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *