Categories
Breaking news

وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال

Advertisement
کرسی آنے جانے والی چیزیں ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی آنے جانے والی چیز ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا میں نے یہ نہیں کہا کہ کرسی مضبوط ہے، یہ آج ہے کل نہیں ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پارٹی اراکین کو مخاطب کرتے کہا کہ کبھی کرسی چھوڑنے سے گھبرانا اور ڈرنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن ابتدا سے ہی انہیں تقریر کرنے نہیں دیتی ہے، اور یہ ہمیشہ سے ہی یہ کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت جلد چلی جائے، تاکہ ان کی چوری بچ جائے۔

وزیراعظم نے ماضی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا قرضہ 3000 ہزار ارب تک پہنچ گیا تب انہوں نے نہیں کہا کہ حکومت فیل ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *