Categories
Breaking news

وزیراعظم کا خیرپور اور کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں کا دورہ

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کوششیں قابل تعریف ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کوششیں قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپور اور تعلقہ کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں پیر گدو کا ایک روزہ دورہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو دوران پرواز چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی کے نکاس اور بحالی کی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی نکالنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کر نے کے ساتھ ساتھ اضافی مشینری، افرادی قوت اور وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سردی کی آمد کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں دن رات کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی خدمت ہے، قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہی کام کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *