

وزیراعظم پاکستان کے نام سے منسوب آفیشل یوٹیوب چینل کا نام بدل کر ’عمران خان‘ رکھ دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل 2019 میں بنایا گیا تھا اور یہ چینل باقاعدہ طور پر ویریفائیڈ تھا۔
وزیراعظم پاکستان کے نام سے بنے یوٹیوب چینل کا نام اب ’عمران خان‘ کر دیا گیا ہے، جبکہ نام کی تبدیلی کے بعد یوٹیوب کی پالیسی کے تحت ویریفائیڈ کا ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
اس چینل سے وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور انٹرویوز بھی نشر ہوتے رہے ہیں اور چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔
حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل منیجر عمران غزالی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سرکاری ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزیراعظم آفس کے صرف ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس چلاتا ہے جبکہ یوٹیوب چینل پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ چلا رہا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے یوٹیوب چینل کا نام ایسے وقت میں تبدیل کیا گیا ہے جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع ہوچکی ہے اور اس حوالے سے اجلاس پیر 28 مارچ کو بلایا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
خالد مقبول صدیقی کی پیپلز پارٹی سے اتحاد یا معاہدے کی تردید
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کےسربراہ خالد مقبول صدیقی نےپیپلز پارٹی اور سندھ حکومت سےاتحاد کی تردید کردی۔
-
وزیراعظم نے بہت دیر کردی ہے، رہنما ق لیگ کامل علی آغا
رہنما ق لیگ نے کہا کہ راجہ ریاض بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس 27 بندے ہوچکے ہیں، بہت بڑی تعداد ان کے اپنے گھر سے جاچکی ہے ، اب جلسے شروع کردیے تاکہ ثابت کرسکیں کہ مقبولیت بڑھ گئی ہے۔
-
رواں ہفتے 25 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں
رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں مزید 1 اعشاریہ 10 فیصد کا اضافہ ہوا ،جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 15اعشاریہ 67فیصد ہوگئی ہے۔
-
الیکشن کمیشن نے مانسہرہ میں جلسہ پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
الیکشن کمیشن نےمانسہرہ میں جلسے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28مارچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کے دفتر میں وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔
-
عالیہ حمزہ اور صحافی میں سخت جملوں کا تبادلہ
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا تو عالیہ حمزہ ملک نے ملیکہ بخاری سے کہا کہ یہ پرسنل ہورہے ہیں چلو یہاں سے چلتے ہیں، جس کے بعد ایم این اے عالیہ حمزہ صحافیوں کا جواب دیے بغیر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں۔
-
قومی اسمبلی اجلاس میں 341 میں سے کتنے ارکان شریک ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
بلوچستان عوامی پارٹی کے 2،ایم کیو ایم کے 2 ارکان قومی اسمبلی غیر حاضر رہے، مسلم لیگ ق کے 5 ارکان قومی اسمبلی بھی اجلاس سے غیرحاضر رہے۔
-
جوکھیو کیس کے نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کی ضمانت منظور
پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے چالان میں جام عبدالکریم کو مفرور قرار دیا تھا حفاظتی ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جام عبدالکریم کیس میں مفرور اور دبئی میں مقیم تھے ۔
-
عمران چوہےتم ہو جو عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہو، حافظ حمداللّٰہ
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ سے باہر ہو کے بھی عمران خان کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔
-
ایم کیو ایم کے بعد شاہ محمود کا ق لیگ کی قیادت سے رابطہ
شاہ محمود قریشی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ہے ، چوہدری برادران کے ساتھ بھی ان کی ملاقات کا وقت طے ہوگیا۔
-
پاکستانی نژاد عاصمہ اشرف کی عوامی خدمات کے اعتراف میں فرانس کا اہم سول ایوارڈ
پاکستانی نژاد خاتون عاصمہ اشرف کو عوامی خدمات کے اعتراف میں فرانس کا اہم سول ایوارڈ ملنا، پاکستان اور بیرون ملک رہائش پذیر ہم وطنوں کے لئے قابل فخر بات ہے۔
-
مانسہرہ جلسہ دیکھ کر اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا مانسہرہ کا جلسہ دیکھ کر اپوزیشن کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔
-
ایم کیو ایم سے متعلق پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم سے متعلق پیپلز پارٹی غلط بیانی کر رہی ہے۔
-
فردین خان اپنی موت کی خبروں سے پریشان
بالی ووڈ اداکار فردین خان کو اُن کی موت کی جعلی خبروں نے پریشان کردیا۔
-
حکومتی وفد کی اسلام آباد میں متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات
حکومتی وفد میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،اسد عمر، پرویز خٹک ایم کیو ایم سے ملاقات کے دوران موجود تھے۔
-
وزیراعظم کے بلانے پر بھی ناراض رکن اسمبلی احمد دیہڑ ملاقات کیلئے نہ پہنچے
ذرائع پی ایم ہاؤس کا کہنا ہے کہ احمد حسین ڈیہڑ ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس نہیں آئے۔
-
مریم نواز کا حکومت پر 6 ارب روپے رشوت لینے کا الزام
مریم نواز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سب اسکینڈلز کا باپ ہے یہ اسکینڈل اس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں ۔