Categories
Breaking news

وزیراعظم نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کاربڑھانےکی ہدایت کردی

Advertisement
Advertisement

عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئےاقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نے درپیش مسائل ور ترجیحات پربریفنگ دی، ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کاربڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سیکنڈری ہیلتھ کیئراسپتال کی تعمیر سےمتعلق پیش رفت پربھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، حکومت کی کوشش ہےہیلتھ کارڈکادائرہ کاروسیع کیاجائے، صحت کی سہولیات کوبہتربنانے کی کوششوں کو
تیزکیاجائے۔

اس سے قبل صنعتوں کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی صنعتی عمل کےفروغ سےوابستہ ہے، صنعتی شعبےکودرپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرحل تلاش کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگی بجلی چھوٹی صنعتوں کےفروغ میں بڑی رکاوٹ ہے، مہنگی بجلی سےپیداواری لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے، صنعتی عمل کےفروغ اقدامات کیےجائیں، پیش کی جانےوالی تجاویزکوجلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *