Categories
Breaking news

وزیراعظم نے مجھے شادی کی مبارکباد دی: عامر لیاقت حسین

وزیراعظم نے مجھے شادی کی مبارکباد دی: عامر لیاقت حسین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں شادی کی مبارکباد دی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے فون کرکے مجھے شادی کی مبارکباد دی۔‘

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

عامر لیاقت کی تیسری شادی، پہلی اہلیہ اور بیٹی نے کیا کہا؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور بیٹی دُعا عامر کا ردّعمل سامنے آگیا۔

49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جوکہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.