Categories
Breaking news

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کل (جمعہ) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دن 2 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں جدید یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اس موقع پر دانش اسکول، میڈیکل کالج کے قیام وہاں پر جدید سہولتوں سے آراستہ موبائل اسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.