Categories
Breaking news

وزیراعظم نے غیر ذمے دارانہ بیان دیا ہے، محسن شاہنواز رانجھا

وزیراعظم نے غیر ذمے دارانہ بیان دیا ہے، محسن شاہنواز رانجھا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے غیر ذمے دارانہ بیان دیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران محسن شاہنواز نے کہا کہ اگر ہم نےایسا بیان دیا ہوتا تو ابھی تک سڑکیں بلاک ہوچکی ہوتیں۔

عمران خان نے ایک تقریر میں کہا تھا وہ اسامہ کو شہید سمجھتے ہیں، علی نواز اعوان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے اسامہ بن لادن کے حوالے سے رائے کا اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر تقریر کے سوا کیا کیا ہے؟ کیا انہوں نے کسی بین الاقوامی عدالت میں مسئلہ کشمیر کا کیس کیا ہے؟

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کے معاملے میں مجرمانہ کام کیے ہیں، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو میں تاریخ کو نظر انداز کردیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان انہیں شہید سمجھتے ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں اور فوجیوں کو شہید کیا ۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر یہ مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ ہوتےتو بین الاقوامی عدالت میں کیس کرتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *