Categories
Breaking news

وزیراعظم نے اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کررہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

ملک بھر میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم 11 جون تک جاری رہے گی، پولیو مہم 124 اضلاع میں ہوگی۔

وزرات صحت کے حکام کے مطابق پولیو مہم میں 2 لاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کے3 کروڑ30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین پلائی جائےگی۔

مہم میں بلوچستان کے 33،خیبر پختونخوا کے 35 ،پنجاب کے 20 سندھ کے 30 جب کہ اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیرکے دو، دو اضلاع شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *