Categories
Breaking news

وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا

Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایبٹ آباد میں آکر اسامہ بن لادن کو شہید کردیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے ۔ ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میںجس طرح امریکہ کا ساتھ دیا اور ملک کو جو ذلت اٹھانی پڑی ،میں نہیں سمجھتا کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ بھی دے اور وہ بر ا بھلا بھی ہمیں کہیں۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالی ،اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں مار دیا، شہید کردیا ، اس کے بعد ساری دنیا نے ہمیں گالی نکالی اور ہمیں برا بھلا کہا ۔ہمارا اتحادی ہمارے ملک میں آ کر کسی کو مار رہا ہے اور ہمیں نہیں بتا یا ۔دہشت گردی کے خلاق جنگ میںستر ہزار پاکستانی ان کی جنگ میں مر چکے ۔اس کے بعد ڈرون حملے ہوئے اورپاکستانی حکومت کہہ رہی تھی کہ ہم مذمت کر رہے ہیں ۔اس وقت ایک امریکی سینیٹرنے ایڈمرل مولن سے سوال کیا کہ جب پاکستان مذمت کرتا ہے تو آپ ڈرون حملے کیوں کرتے ہیں ؟ ۔جواب میںایڈمرل مولن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت سے ڈرون حملے کر رہے ہیں ۔

” میں نے امریکہ کے دور ے پر نوازشریف اور زرداری سے کم خرچ کیا “ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اعدادو شمار خود پیش کر دیئے

” میں نے امریکہ کے دور ے پر نوازشریف اور زرداری سے کم خرچ کیا “ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اعدادو شمار خود پیش کر دیئے

مزید :

اہم خبریںقومیBreaking News

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *