Categories
Breaking news

وزیراعظم مافیا کے سرغنہ ثابت ہوئے، عظمیٰ بخاری

وزیراعظم مافیا کے سرغنہ ثابت ہوئے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جعلی صادق و امین کا لقب پانے والے وزیراعظم مافیا کا سرغنہ ثابت ہوئے، مافیا کی سرپرستی کرنے پر عمران خان کا نام جلد گنیز ورلڈ بک میں شامل ہو جائے گا، آٹے چینی سے لے کر رنگ روڈ تک ہر جگہ عمران خان نے اپنے نام کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تبدیلی مافیا نے کوئی چیز بھی نہیں چھوڑی جن پر ان کے سیاہ کرتوتوں کے دھبے نہ لگے ہوں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے یاسمین راشد اور ڈاکٹر فیصل سلطان سے تسلی کر کے ہی نوازشریف کو جانے دیا، نواز شریف پر تنقید کی بجائے یاسمین راشد اور ڈاکٹر فیصل سے استعفے لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹرویز اور ایٹمی اثاثے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، عمران خان موٹر ویز گروی رکھنے کی بجائے اپنا ورلڈ کپ، بنی گالہ اور زمان پارک والے گھر گروی رکھ لیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *