Categories
Breaking news

وزیراعظم فیڈریشن میں کرپشن کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیں، سابق ہاکی اولمپینز کا مطالبہ

Advertisement

سابق ہاکی اولمپینز نے وزیراعظم عمران خان سے ہاکی فیڈریشن میں کرپشن کے ذمے داروں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا۔گوجرہ میں رشید الحسن ،سلیم ناظم ،نوید عالم ،نعیم اختر سمیت دیگر سابق ہاکی اولمپینز نے پریس کانفرنس کی ۔سابق ہاکی اولمپینز نے کہاکہ قومی کھیل کی تباہی کے ذمے داروں کے خلاف کارروائیاں رک گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2سال سے پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف) کے فنڈز بند ہیں ،وزیراعظم فیڈریشن میں ہونے والی کرپشن کے ذمے داروں کے خلاف ایکشن لیں۔سابق ہاکی اولمپینز نے مزید کہاکہ موجودہ سیکریٹری پی ایچ ایف کو انسانی اسمگلنگ پر نکالا گیا تھا اسے دوبارہ عہدہ دے دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *