Categories
Breaking news

وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دیں، اختیار ولی

فوٹو ٹوئٹر
فوٹو ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران صادق اور امین نہیں رہے، سلیکٹیڈ وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ پیسہ کیوں چھپایا؟ عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔

عمران خان، کیوں اتنے سال رپورٹ ریلیز نہ کرنے کی منتیں کرتے رہے؟ مریم نواز

مریم نواز نے عمران خان کے پی ٹی آئی فنڈنگ کی پڑتال کےخیر مقدم پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولوگے لوگ مان جائیں گے؟، تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔

اختیار ولی نے کہا کہ عمران خان کو یہ بھی بتانا ہوگا اربوں روپے کن مقاصد کے لیے آئے؟

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران نیازی کو فنڈ کرنے والے کون ہیں؟

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.