Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ ،مسلح شخص گاڑی چھین کر فرار

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ ،مسلح شخص گاڑی چھین کر فرار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور مسلح افراد اسے چھین کر فرار ہو گئے ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ میں بالکل محفوظ ہیں اور مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’’ بھتیجے کی شادی کی واپسی پر میری گاڑی پر فائر کیا گیا اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے میری گاڑی کی طرف پستول تان لی ، میں نے ابھی گاڑیاں بدلی تھیں ، میرا پرسنل سیکریٹری اور ڈرائیور گاڑی میں تھے ، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے ؟ ؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے۔‘‘

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں پاکستان پراپرٹی ایکسپو 7 اور8 جنوری کو ہو گا

On the way back from my nephew’s marriage my car just got fired at & two men on a motorbike held vehicle at gunpoint!! I had just changed vehicles.

My PS & driver were in the car. This is Imran Khan’s New Pakistan? Welcome to the state of cowards, thugs & the greedy!!

— Reham Khan (@RehamKhan1) January 2, 2022

سبزیاں بیچنے سے دولت نہیں بڑھتی ، ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے ، وزیر اعظم

ریحام خان کا اپنے ایک اور پیغام میں کہناتھا کہ’’میں نے پاکستان میں اوسط پاکستانی کی طرح جینے اور مرنے کا انتخاب کیا ہے ، خواہ یہ بزدلانہ ٹارگٹ حملہ تھا یا جڑواں شہروں کی مرکزی شاہراہ پر صرف لاقانونیت کی انتہا۔اس نام نہاد حکومت کو اس کا جواب دہ ہونا چاہیے ، اپنے وطن کیلئے میں گولی بھی کھا سکتی ہو ں۔‘‘

I choose to live & die like the average Pakistani in Pakistan. Whether it was a cowardly targeted attack or just the state of lawlessness on the main highway of the twin cities…this so called government should be held accountable for it! For my homeland I can take a bullet! https://t.co/d3J5mj8xVc

مانچسٹر میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کنسرٹ بدنظی کا شکار، شرکاء نے ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا لیں، ویڈیو وائرل

— Reham Khan (@RehamKhan1) January 2, 2022

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہناتھا کہ ’’ میں محفوظ ہوں، دعائیں ہی وہ واحد ڈھال ہے جو ہمیں کمزور ایمان والوں کے شیطانی عزائم سے بچاتی ہے ۔جزاک اللہ ‘‘۔

I am safe. Prayers are the only shield we need from evil designs of those who are of weak faith. JazakAllah https://t.co/i3SrEJzUfI

پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمار ہے ، وزیر اطلاعات سندھ وفاقی حکومت پر کھل کر برس پڑے

— Reham Khan (@RehamKhan1) January 2, 2022

ریحام خان کا کہناتھا کہ’’ ہم نے اسلام آباد کی شمس کالونی کے پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔‘‘ ابھی تک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی ہے ۔‘‘

Shams Colony Station Islamabad application submitted. Awaiting FIR.

غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

???????? pic.twitter.com/HSUtIRlABy

— Reham Khan (@RehamKhan1) January 3, 2022

مزید :

قومیBreaking Newsاہم خبریں

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.