
وزیراعظم عمران خان نے تجویز دی ہے کہ نئی حکومت کو اقتدار سنبھالنے سے پہلے گورنمنٹ سسٹم سے متعلق پوری طرح بریفنگ دی جانی چاہیے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہمارے پاس سوا دو سال ہیں، ہمیں کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، ہم اب ایکسیوز نہیں کرسکتے، پرفارمنس کا وقت آگیا ہے۔
x
Advertisement
انہوں نے وزراء کو ہدایت کی کہ یہ پرفارمنس کا ٹائم ہے، کارکردگی میں بہتری کے لیے خود پر پریشر ڈالیں، جائزہ لیں کہ لوگوں کی سہولت کے لیے کیا کام کیا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے سسٹم کا جائزہ لینا چاہیے، کئی وزارتوں نے بہتر پرفارم کیا کچھ نے نہیں کیا، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں چلا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو ہمیں تین ماہ سمجھنے میں لگ گئے، میں کہتا ہوں نئی حکومت کو سسٹم سے متعلق پوری بریف کیا جانا چاہیے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ڈیڑھ سال تک حکومت کو پاور سیکٹرز کے اعداد شمار کا پتہ ہی نہیں چل رہا تھا، 18ویں ترمیم کے بعد فوڈ سیکیورٹی ہمارے پاس ہے لیکن پاور صوبوں کے پاس چلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ اپنی گندم ریلیز ہی نہیں کرتا تو وفاق کے پاس اختیار نہیں، آہستہ آہستہ ہم چیزیں سیکھتے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کو ایسی بجلی دینا چاہتے ہیں جو وہ افورڈ کرسکیں، اس شعبے میں ڈھائی ہزار ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ کے اوپر پورا زور لگانا ہے، غریب آدمی اور انڈسٹریل سیکٹر کو کئی سبسڈیاں مل رہی ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ ہر وزارت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
عمران خان نے کہاکہ پنشن کا پہاڑ چڑھتا ہی جارہا ہے، کبھی کسی نے اس حوالے سے پلان ہی نہیں بنایا۔
قومی خبریں سے مزید
-
مردم شماری نتائج کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ پہلے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کی جائے۔
-
نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس، احسن اقبال پر فرد جرم عائد
نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔
-
لانگ مارچ بھی ہوگا اور استعفے بھی ہوں گے، رانا ثنااللّٰہ
ہم نے ہمیشہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال رکھا، شیرینیاں ہماری جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتیں، لیگی رہنما
-
حمزہ شہباز اپنا استعفی اسپیکر کو پیش کرتے تو ان کی تعریف کرتا، فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اپنا استعفی اسپیکر کو پیش کرتے تو میں تالیاں بجاکر ان کی تعریف کرتا۔
-
PDM والے قوم کیلئے نہیں نیب کی وجہ سے نکلے ہیں: رہنما JUI F
جمعیت علمائے اسلام ف کے باغی رہنما سابق صوبائی جنرل سیکریٹری شجاع الملک کا کہنا ہے کہ ہر کارکن کے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ پارٹی کی رکنیت اور تنظیم سازی میں خیانت ہوئی ہے۔
-
سابق جوائنٹ سیکریٹری کراچی بار کا قتل، عاصم کیپری، اسحاق بوبی کو سزائے موت
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق جوائنٹ سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن امیر حیدر شاہ ایڈووکیٹ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
-
وائلڈ لائف کی جگہ پر عمران خان نے اپنا گھر بنالیا،جاوید ہاشمی
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی جگہ پر عمران خان نے اپنا گھر بنالیا ہے۔
-
طارق جمیل اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے
ممتاز عالمِ دین طارق جمیل کو عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے سچارج کردیا گیا ہے۔
-
استعفوں کو اب ٹھنڈ لگ گئی ہے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ پچھلے دو تین دن سے ایک نان ایشو کو مسئلہ بنانے کی کوشش کی گئی اور اب استعفوں کو ٹھنڈ لگ گئی ہے۔
-
کراچی: موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، شہری جاں بحق
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار شہری جاں بحق ہو گیا۔
-
پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے، شیخ رشید احمد
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔
-
کراچی: کلفٹن میں ڈاکے ڈالنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن کی پولیس نے علی بابا چورنگی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ کے افسران کے کورونا ٹیسٹ شروع
وزیراعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ کے افسران کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
DG انسٹیٹیوٹ برائے بحری سائنس کیلئے کابینہ کو 2 نام بھجوا دیئے گئے
نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے بحری سائنس کے ڈی جی کی تعیناتی کیلئے کابینہ کو 2 نام بھجوا دیئے گئے ہیں۔
-
میڈیکل کالجز کے ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت جارہے ہیں، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز کے ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت جارہے ہیں۔
-
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔