Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن سے تعزیت

وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن سے تعزیت

وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کے پرانے ساتھی کا کورونا وائرس سے انتقال

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ساتھی جاوید گردیزی کی کورونا وائرس سے وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’والدہ کے انتقالِ پرُملال پر میں بورس جانسن سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان تاجر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر افسردہ

وزیر اعظم عمران خان ملک کے معروف صنعتکار، تاجر اور چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی کے انتقال کی خبر سُن کر افسردہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ پیر کے روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی والدہ 79 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شارلٹ جانسن واہل پیر کے روز لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں، شارلٹ ایک پیشہ ور مصورہ تھیں۔

وہ 1942 میں آکسفورڈ میں سر جیمز فوسیٹ کے ہاں پیدا ہوئیں ، جو یورپی کمیشن برائے انسانی حقوق کی صدر تھیں۔

عابد شیر علی کی اہلیہ کے انتقال پر مریم نواز افسردہ

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے نون لیگی رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے 1963 میں بورس کے والد اسٹینلے سے شادی کی جس سے ان کے چار بچے ہوئے، بعد ازاں ان کی 1979 میں طلاق ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *