Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان کو بورس جانسن کی جانب سے دورہ برطانیہ کی دعوت

وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر دورہ برطانیہ کی دعوت دی۔

وزیراعظم عمران خان کو ان کے برطانوی ہم منصب بورس جونسن نے دورہ برطانیہ کی دعوت دی ہے، برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کو ٹیلیفون کال کرکے دعوت دی ہے، اور وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 8 جولائی کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی ہے، تاہم حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا۔

شیڈولنگ کے بعد وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی، اور وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *