Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان کو برطانوی شہزادہ چارلس کا ٹیلیفون

وزیراعظم عمران خان کو برطانوی شہزادہ چارلس کا ٹیلی فون

پرنس آف ویلز برطانوی شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ قریبی اور منفرد تعلقات کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق شہزادہ چارلس نے پاکستان میں کورونا سے ہونےوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا، برطانیہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کو ضروری امداد فراہم کررہا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

عمران خان اور شہزادہ چارلس کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں عالمی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، بالخصوص موسمیاتی تبدیلی اور ماحول کے تحفظ کی عالمی تعاون کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اعلامیہ میں کہا گیا کہ برطانیہ موسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس سی او پی 26 کی میزبانی کررہا ہے، شہزادہ چارلس نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے میں پاکستان کے عزم کا خیرمقدم کیا۔

شہزادہ چارلس نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کے لیے برطانوی تعاون کا اعادہ بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *