Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان، ذرائع

Advertisement
وزیر اعظم  عمران خان کا گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان، ذرائع

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ن لیگ کے ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری اور رہائی کا ذکر کیا گیا، جبکہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احتساب کے موجودہ نظام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، جبکہ ن لیگ کے ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری اور رہائی کامعاملہ بھی زیر بحث آیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں زین قریشی نے کہا کہ عبدالغفار ڈوگر کو گرفتار کیا گیا اور ساتھ ہی رہائی بھی مل گئی، عبدالغفار ڈوگر کو نا صرف رہائی ملی بلکہ کیس ہی ختم کردیا گیا۔

زین قریشی نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے، اپوزیشن کو خوامخواہ سیاسی شہید بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اجلاس میں رائے دی گئی کہ عبدالغفار ڈوگر پر کمزور کیس بنا، اپوزیشن اب ملتان جلسے کے تناظر میں اسے کیش کروارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمانوں نے وزیر اعظم عمران خان کو گلگت بلتستان میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کےانتخابات میں حکومت کا بیانیہ کامیاب رہا، گلگت بلتستان کےعوام نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا ٹولہ اپنا منجن گلگت بلتستان میں بیچنے میں ناکام ہوگیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان کےعوام نے اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *