Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان کا سمندرپار پاکستانیوں کی طرف سے جولائی 2020ء میں ریکارڈ ترسیلات زر پر مسرت کا اظہار

Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کے لئے مزید اچھی خبریں موصول ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پیرکو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے جولائی 2020ء میں بھجوائی جانے والے ترسیلات زر 2768 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔ یہ ترسیلات زر جون 2020ء کی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019ء کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں.

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *