Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک 4 نئے معاشی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ

Advertisement

وزیراعظم عمران خان

وفاقی حکومت نے بیرون ملک 4 نئے معاشی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان لانا ہے۔

معاشی وزیر لندن، واشنگٹن، بیجنگ اور ٹوکیو میں تعینات کیے جائیں گے، معاشی وزرا کی تعیناتی کے لیے سینیئر بیوروکریٹس کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف عہدوں پر تعینات گریڈ 20 اور 21 کے موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں فوری طلب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں سے ماہر افسروں کے نام مانگ لیے گئے ہیں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان حکومتوں سے بھی موزوں افسران کے نام مانگ لیےگئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں 30 نومبر تک فراہم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں کا انتخاب مسابقتی عمل سےہوگا، آئی بی اے کراچی تحریری ٹیسٹ لے گا، تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کاوفاقی حکومت کی کمیٹی انٹرویو کرے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *