Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی پر ’نوکمپرومائز‘ کی پالیسی اپنالی

وزیراعظم کااگلے ڈھائی سال حکومتی ترجیحی پالیسیوں پرعملدرآمدکرانےکاپلان

وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی پر ’نوکمپرومائز‘ کی پالیسی اپنالی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اگلے ڈھائی سال حکومتی ترجیحی پالیسیوں پر عملدر آمد کرانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے 42 وزارتوں، ڈویژنوں کی کارکردگی باقاعدگی سے مانیٹر کی جائے گی اور متعلقہ وزرا، سیکریٹریز کو حکومتی اہداف کے ٹائم فریم میں عملدر آمد کا پابند بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اور محکمانہ اجلاسوں کے فیصلوں پرعملدرآمد کی رپورٹس تیار کی جائیں گی اور عوامی ریلیف اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد کو ترجیح دی جائے گی۔

Table of Contents

x
Advertisement

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی جانب سے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے کئی آپشنز پرغور شروع کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *