Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو سندھ جانے کی ہدایت کردی، فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سندھ جانے کی ہدایت کردی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو فوری طور پر سندھ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ میں بدانتظامی، امن و امان اور بڑھتے جرائم پر تشویش سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ کی گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں لاقانونیت جنم لے رہی ہے، پولیس ڈلیور نہیں کرپا رہی۔

اس پر وزیرعظم نے انہیں کہ وہ سندھ جائیں اور وہاں کی صورتحال پر فوری رپورٹ کریں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شیخ رشید اپنے دورہ سندھ کے بعد رپورٹ وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *