Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان نے دورہ افغانستان میں نئی مثال قائم کردی

Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان

کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دورہ افغانستان پر مثال قائم کر دی۔

سابق سربراہانِ مملکت کے دورہ افغانستان کی نسبت وزیراعظم عمران نے کم اخراجات کرکے قومی خزانے کی خاطر خواہ رقم بچالی۔

سابق سربراہان نےدورہ افغانستان پرقومی خزانےسے کتنی رقم خرچ کی؟ اے آر وائی نیوز نے تفصیلات حاصل کر لیں جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے بعد افغانستان کا دورہ بھی سابق سربراہان کی نسبت کم خرچ میں مکمل کیا۔

وزیراعظم نےکابل کا دورہ صرف11ہزار امریکی ڈالرز میں مکمل کیا جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے2015میں دورہ افغانستان58000ہزارڈالرزمیں کیا۔

راجا پرویز اشرف کا 2012میں دورہ افغانستان قومی خزانےکو51000ڈالرز میں پڑا تھا۔سابق صدرآصف زرداری نے بھی 2009میں44000ہزارڈالرزکی خطیررقم خرچ کی۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان محض11ہزارامریکی ڈالرز میں مکمل ہوا۔وزیراعظم کی سکیورٹی، عملےسمیت تمام اخراجات11ہزار ڈالرز میں مکمل ہوئے

وزیراعظم نےسرکاری دورے پر زائداخراجات نہ کرنےکی ہدایت دےرکھی ہے۔اس سےقبل دورہ امریکابھی باقی سربراہان مملکت کی نسبت سب سےکم خرچ میں مکمل ہوا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *