Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان عید کے بعد ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے

Advertisement

 وزیراعظم عمران خان عید کے بعد  ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزیراعظم عمران خان دس سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، پالیسی میں پانچ سال کاایکشن پلان ہوگا۔ پاکستان بزنس کونسل یواےای میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں معاون خصوصی زلفی بخاری ، صدراورسی ای اواےآروائی سلمان اقبال اور پاکستان کےسفیرافضال محمود نے شرکت کی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے تقریب سےخطاب کرتے کہا عیدکےبعدعمران خان10سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، ٹورازم پالیسی میں5سال کاایکشن پلان ہوگا ۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پرتمام سیاحتی مقامات کی معلومات مہیاکی جائیں گی اور پاکستانی کاروباری شخصیات بھی یواےای میں پاک سیاحت کوفروغ دیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کےشعبےکافروغ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں آج تاریخ کی ریکارڈ سیاحت ہورہی ہے سیاحتی مقامات کے لیے سڑکوں کےجال کووسیع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈسےبھی زیادہ خوبصورت ہیں، سوئٹزرلینڈ ہر سال لوگ صرف اسکی کرنے جاتے ہیں اور ہر سال اسکی کے ذریعے 80ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان میں جس کوالٹی کی اسکی ہے، اس کی دنیامیں مثال نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *