Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا ٹیلی فون پر رابطہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیرِاعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے جاری عسکری تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تشدد کے فوری خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعے کے حل کا حامی ہے، تنازعات کے ترقی پذیر ملکوں پر منفی معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کے عوام کی امداد کے لیے 2 سی 130 جہاز بھجوائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں یوکرین میں سیکیورٹی اور انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور رکن ملکوں نے مذاکراتی عمل میں معاونت کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *