Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ،شہزادہ محمد بن سلیمان کا جدہ ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ،شہزادہ محمد بن سلیمان کا جدہ ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ،جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اور سعودی وزراء نے پاکستانی وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔

#فيديو | سمو #ولي_العهد في مقدمة مستقبلي دولة رئيس وزراء #باكستان لدى وصوله المملكة.#واس pic.twitter.com/1IldJ2R996

مسجد اقصیٰ پرحملہ اورفلسطینیوں پر مظالم ، مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کی اسرائیل کےخلاف جوابی کارروائی ، 130 میزائل داغ دیئے

— واس الأخبار الملكية (@spagov) May 7, 2021

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ،جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے سعودی وزراء اور اہم شخصیات کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا ،وزیر اعظم کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق رات10بجے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔وزیر اعظم کے ہمراہ خاتون اول بشریٰ بی بی ، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد،گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر فیصل جاوید اور صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔

کراچی میں اعتکاف پر بیٹھےافراد کے موبائل فون چوری ہوگئے، ویڈیو بھی سامنے آگئی

یاد رہے کہ رہے دورے کی تیاریوں کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی اشرفی اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز پہلے ہی بدھ کو جدہ پہنچ چکے تھے جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چار مئی کو سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔

وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ ایئرپورٹ سے شاہی دیوان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم کا شاہی دیوان میں بھی استقبال کریں گے۔وزیرِاعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے اس اہم ترین دورے کےدوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی اہم یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

وزیرِ اعظم مسجد نبویﷺ میں حاضری بھی دیں گے اور مسجد الحرام میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے.

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *