Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت پر غمزدہ

وزیراعظم عمران خان حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت پر غمزدہ

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے سینیئر حریت رہنما اور تحریک حریت جموں کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی بھارتی حراست میں انتقال کرجانے ہر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی غیر قانونی قید میں اشرف صحرائی کی اچانک موت نے غمزدہ کردیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’کشمیریوں پر بھارت کا ظلم عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ ہے۔‘

عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ ’ ہم یو این ایس سی کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیے

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں کی ادھم پور جیل میں قید اشرف صحرائی کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی حالت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

حریت رہنما اشرف صحرائی بھارتی حراست میں انتقال کرگئے

مقبوضہ کشمیر کے سینیئر حریت رہنما اور تحریک حریت…

قابض بھارتی فورسز نے کالے قانون کے تحت اشرف صحرائی کو گذشتہ برس جولائی میں گرفتار کیا تھا، اشرف صحرائی کو بیمار ہونے پر کئی عرصے سے جیل میں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی تھی۔

اشرف صحرائی کے بیٹے کو بھی گذشتہ برس قابض بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *