Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر سے ملاقات کریں گے

چین کے دورے پر بیجنگ میں موجود وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر سے ملا قات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق چین میں وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان چین کے اہم اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کرچکے ہیں، ملاقاتوں میں ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *