Categories
Breaking news

وزیراعظم عمران خان آج نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز اور نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز اور نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم آج لیہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے جس کے تحت ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈز کا اجرا ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح اور 200 بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیراعظم آج لیہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے
ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہونے جا رہا ہے
وزیر اعظم نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح اور 200 بیڈز کے مدراینڈچائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 26, 2021

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لیہ کے لیے آج 7 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کریں گے اور یہ ہیلتھ کارڈ دنیا کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے جو غریب ملک میں دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم ایسےاسپتال بنا رہے ہیں جس میں نواز شریف سمیت سب کاعلاج ہو گا۔ ایک ڈوبی ہوئی معیشت کو عمران خان کی حکومت نے سہارا دیا۔
اس سے قبل معاون خصوصی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن نے لیہ میں کھوکھلے وعدے اور دعوے کیے۔ عوام کو لوٹنے والے رات کے اندھیرے میں بھاگتےہیں اور جنوبی پنجاب کے شہریوں کو ماضی میں صرف خواب دکھائے گئے تاہم موجودہ دور میں صرف اعلان نہیں عملی اقدامات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دورمیں لیہ میں 1.7 ارب کے فنڈز ، پی پی دور میں بھی 1.6 ارب روپے کے فنڈز کے اعلانات ہوئے تاہم ماضی میں فنڈز کے اعلان کے باوجود لیہ میں کام نہیں ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *