Categories
Breaking news

وزیراعظم صاحب،ہمیں این آر او نہیں، آپکا استعفیٰ چاہیے، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم صاحب،ہمیں این آر او نہیں، آپکا استعفیٰ چاہیے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب، ہمیں این آر او نہیں آپ کا استعفیٰ چاہیے۔

قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان این آر او سے متعلق میں کہا ہے کہ مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھا، ہم نے تو اس سے استعفیٰ لیا، آپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو، لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا۔

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے انتظامات کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد

اوکاڑہ (وارث حیدری /نمائندہ جنگ) ذمہ دار ذرائع نے…

x
Advertisement

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ جانے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران کان ڈلیور کرنے میں ناکام ہوچکے، اب ان کا صرف دھمکیوں پر گزارا ہے، عوام نکل آئے ہیں جعلی دھمکیاں اور بدتمیزیاں اب ان کو بچا نہیں سکتیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہر تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی ان کے زوال کی بڑی نشانی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *