Categories
Breaking news

وزیراعظم شہباز شریف کی لیگی ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی لیگی ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج بھی سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے، چار سال آپ یہ سب کر کے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن کو استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ مخالفین کو دھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *