
وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وفد میں وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ بھی شامل ہیں۔
وفد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے میں ساڑھےسات ارب ڈالر کے پیکج پر بات کریں گے، سعودی عرب سے رواں سال کے آخر تک 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی بات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بطور سیف ڈپازٹ مزید 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے اور تیل کی فراہمی ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر دو ارب ڈالر کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیرالجہتی مذاکرات کروں گا۔
Table of Contents
شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب دوستی کا نیا باب کھولے گا، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ مثالی پاکستان اور سعودی عرب دوستی کا ایک نیا تاریخی باب کھولے گا
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے عظیم دوستوں میں سے ایک ہے، خادم حرمین شریفین کا ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورے کے دوران بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید کا اعادہ کرنا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کی درخواست، سندھ حکومت کو آخری مہلت
سندھ ہائی کورٹ نے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کے لیے سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد کی درخواست کی سماعت کے دوران جواب جمع نہ کرانے پر سندھ حکومت پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے آخری مہلت دے دی۔
-
حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ لاہور میں حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
-
فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط ہے، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم ایک آئینی ادارہ ہیں، یہاں تمام فیصلے آئین وقانون کی روشنی میں کیے جاتے ہیں، فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط اور لغو ہے۔
-
سندھ ہاؤس حملہ کیس، گرفتار PTI ایم این ایز کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز سمیت 1 رہنما کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
-
کراچی: خاتون کالج پرنسپل کی ایجوکیشن افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج گلشن اقبال بلاک 7 کی پروفیسر زبیدہ نسرین نے محکمہ کالج ایجوکیشن کے افسران کے خلاف گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کردی ہے
-
حمزہ سے آج حلف نہ لیا تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج رات بارہ بجے تک حمزہ شہباز سے حلف نہ لیا گیا تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
-
اسپیکر نے سابق دور کی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی
قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں سابق دورمیں ہونے والی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی۔
-
پرویز الہٰی کا شہباز شریف پر پولیس سے حملہ کرانے کا الزام
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف پر پنجاب اسمبلی میں پولیس سے حملہ کرانے کا الزام لگا دیا۔
-
سینیٹر مصدق ملک نے وزیرِ مملکت کا حلف اٹھا لیا
مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصدق ملک نے وزیرِ مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
-
ملک سے باہر جا رہا ہوں، شہباز گل
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں
-
جامعہ کراچی خود کش حملہ: دہلی کالونی کے 2 فلیٹس پر چھاپہ
جامعہ کراچی میں ایک روز قبل ہونے والے خود کش حملے کی تفتیش کے سلسلے میں سی ٹی ڈی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہلی کالونی میں 2 فلیٹس پر چھاپہ مارا ہے۔
-
مئی میں کراچی ہیٹ ویو کی زد سے باہر رہے گا، چیف میٹرولوجسٹ
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 29 ،30 اپریل اور یکم مئی موجودہ ہیٹ ویو کے گرم ترین دن ہوسکتے ہیں، مئی میں کراچی ہیٹ ویو کی زد سے باہر رہے گا۔
-
بلاول بھٹو نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو میں تبدیلی کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے اکاؤئٹ میں تبدیلی کردی ہے
-
وفاقی شرعی عدالت کا 5 سال میں سود سے پاک نظام نافذ کرنے کا حکم
وفاقی شرعی عدالت نے حکومت کو 5 سال میں سود سے پاک نظام نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے آج کا اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ بتادی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے افسران کو پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، کچھ افسران گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
-
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بحال
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بحال ہوگیا، طلبا و طالبات کی آمدورفت جاری، کنفیوشیس انسٹیٹوٹ کو چینی سفارت خانے سے کلئیرنس ملنے تک بند رکھا گیا ہے۔