
وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید سے ملاقات میں موجود تھے۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ابوظہبی کے ولی عہد نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، شہباز شریف نے عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت پر یو اے ای کو خراج تحسین پیش کیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری، معاشی ترقی، توانائی میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے تعاون بڑھانے، تجارت، معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ۔
ولی عہد یو اے ای نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کا امارات کی ترقی میں تعمیری کردار ہے، پاکستان اور یو اے ای ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
یو اے ای کے ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ وزارتِ عظمی کامنصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یو اے ای کا یہ پہلا دورہ تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ
ملک بھر میں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی، بجلی کا مجموعی شارٹ فال صفر ہوگیا
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع میں آج تیسواں روزہ رکھا گیا
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے آج عید الفطر منائے جانے کے اعلان کے باوجود وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی ضلع میں بھی آج تیسواں روزہ رکھا گیا ہے۔
-
ایچ آرسی پی کا PTI کے سینئر رہنماؤں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ
انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔
-
بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے
بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے، کراچی کے علاقے صدر میں بوہری جماعت خانے میں نماز عید ادا کی گئی اور ملک و قوم کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔
-
خیبرپختونخوا،مرکزی عید گاہ سمیت صوبے میں بیشتر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات
خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے، پشاور کی مرکزی عید گاہ سمیت صوبے میں بیشتر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
-
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کردیا گیا
-
پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی پر تجاویز طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔
-
فرح خان کے شوہر کا نجی ہاؤسنگ کالونی کا دفتر سیل
رپورٹس کے مطابق 21 اپریل کو سوسائٹی کی سی ای او کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی۔
-
عید پر کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا امکان
کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگی ہیں، اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
-
انسانی حقوق کمیشن کی پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات کی مخالفت
پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کو اپنے کسی حریف کے خلاف توہین مذہب کے کیس نہیں چلانے چاہئیں۔
-
خیبر پختون خوا حکومت کا کل عید الفطر منانے کا اعلان
زونل کمیٹی کے پی کے کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت کمیٹی سے گزارش ہےاپنے فیصلے پر غور کرے۔
-
ہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے، وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور
وفاقی وزیرمفتی عبدالشکور نے کہا کہ صرف مرکزی کمیٹی کو درخواست کرسکتے ہیں کہ شہادتوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
-
مقبوضہ کشمیر میں نماز عید پر بھارتی پابندی پر اقوام متحدہ نوٹس لے، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جامع مسجد سری نگر میں نماز عید پر بھارتی پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
کوہاٹ میں شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی پر فائرنگ، 10 زخمی
مولانا عبدالخبیر نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی موجودگی میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں مطلع بالکل صاف تھا، ماہ شوال کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا۔
-
فرح خان کیخلاف انکوائری منظوری قانون کے مطابق ہے، نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرح خان کے خلاف انکوائری کی منظوری قانون کے مطابق دی گئی ہے۔
-
گرمی یا مہنگائی؟ عید سر پر آگئی، خریداری کم
گرمی ہے یا پھر مہنگائی کا زور؟ عید الفطر سر پر آگئی ،اس کے باوجود بازاروں میں رش بڑھنے کے بجائے معمول سے کم دکھائی دے رہا ہے۔