Categories
Breaking news

وزیراعظم سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

وزیراعظم سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیا۔

اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان صورتِ حال، پاک ایران بارڈر پر باڑ کی تعمیر اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، خطے کے امن اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *