Categories
Breaking news

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ہرقیمت پر مادر وطن کا تحفظ یقینی بنانے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اور ملکی سیکیورٹی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بھارتی جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

عسکری قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات میں ہر قیمت پر مادر وطن کے تحفظ کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *