Categories
Breaking news

وزیراعظم ذاتی خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں، مریم اورنگزیب

وزیراعظم ذاتی خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ذاتی خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پر نہیں، کمرشل پرواز پر سعودی عرب جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے ذاتی خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں، وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی بیرون ملک دوروں کے سفری اخراجات اپنی جیب سے کرتے رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فواد چوہدری ٹوئٹ سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جا رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کےجھوٹے ٹوئٹ چلاتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ایک ٹوئٹ توشہ خانے کی گھڑی، ہار اور انگوٹھیوں پر بھی کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.