Categories
Breaking news

وزیراعظم جھوٹ اور یوٹرن کے ماسٹر ہیں، امیر مقام

وزیراعظم جھوٹ اور یوٹرن کے ماسٹر ہیں، امیر مقام

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے وزیرعظم عمران خان خان کو جھوٹ اور یوٹرن کا ماسٹر قرار دیدیا۔

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں خطاب کے دوران امیر مقام نے کہا کہ عمران خان سعودی عرب اور دبئی سے آنے والے شیخوں کا ڈرائیور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور دبئی سے جو بھی شیخ آتا ہے، عمران خان گاڑی میں بیٹھ کر ان کے ڈرائیور بن جاتے ہیں۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر نے یہ بھی کہا کہ شیخوں کی ڈرائیوری کرنے سے غریب عوام کا پیٹ بھرے گا نہ ملک کی بہتری ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جس طرح ملک کا بیڑا غرق کیا، دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، وہ جھوٹ اور یوٹرن کے ماسٹر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *