Categories
Breaking news

وزیراعظم جوش خطابت میں الٹی بات کہہ گئے

وزیراعظم جوش خطابت میں الٹی بات کہہ گئے

وزیر اعظم عمران خان کمالیہ میں جلسے کے دوران نواز شریف سے متعلق جوش خطابت میں الٹا کہے گئے۔

ہمیشہ نواز شریف پر امپائر سے مل کر کھیلنے کا الزام لگانے والے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کوئی میچ امپائر کو ملا کر نہیں کھیلا۔

وزیر اعظم ساری بات میں امپائر کے ساتھ مل کر کھیلنے اور اپنے امپائر کھڑے کرنے کی تفصیل بتاکر آخر میں یہ کہہ گئے کہ نواز شریف نے کبھی امپائر کو ملا کر میچ نہیں کھیلا۔

میں وزیراعظم رہا تو یہ سب جیل میں ہوں گے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا اگلا حملہ فوج پر ہوگا، نواز شریف کا ہر آرمی چیف سے جھگڑا رہا ہے ، نواز شریف فوج کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے ۔

کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا پلان ہے کہ ان کی حکومت ختم کرکے اقتدار میں آکر سب سے پہلے نیب ختم کرے، سب سے پہلے آصف علی زرداری اور ڈیزل کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،سب سے زیادہ بوٹ پولش کرنے والے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ان تینوں کی شکلیں دیکھ کر لوگوں کو اتنا خوف آیا کہ یہ لوگ واپس نہ آ جائیں، اسی وجہ سے لوگ پی ٹی آئی کی طرف واپس آگئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تھری اسٹوجز کا شکریہ جن کی وجہ سے پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے لوگ ہماری طرف واپس آ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *