Categories
Breaking news

وزیراعظم تیار رہیں، عوام 10 دسمبر کو حساب لینے آرہے ہیں، شازیہ مری

شازیہ مری - فوٹو: فائل
شازیہ مری – فوٹو: فائل

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم تیار رہیں، پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر عوام 10 دسمبر کو حساب لینے آرہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود یہاں پٹرول مہنگا رہنا باعث تشویش ہے۔

شازیہ مری نے سوال کیا کہ جب دنیا میں پٹرول سستا ہورہا ہے تو عمران خان مہنگا پٹرول کیوں فروخت کر رہے ہیں؟

پٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھادیا گیا، ECC میں سمری منظور

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )پٹرولیم ڈیلرز کا منافع…

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر عوام 10 دسمبر کو سڑکوں پر نکلیں گے اور دمادم مست قلندر ہوگا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 10دسمبر کا احتجاج عمران خان کے لیے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے بھی پٹرول مزید سستا کردیا، مگر پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ عمران خان ایک لٹر پٹرول پر 27 روپے تک لیوی لے رہے ہیں۔

موجودہ پٹرولیم لیوی 10روپے فی لیٹر، جسے15روپے فی لیٹر کیا جائیگا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پٹرول/ڈیزل پر موجودہ…

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی اور سلیکٹڈ حکمران بےحسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے اور لوگ قرضوں میں ڈوب چکے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو لوگوں کا خوف نہیں مگر خدا کا تو خوف کرے اور عوام پر رحم کرے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.