Categories
Breaking news

وزیراعظم اور MQM رہنماؤں میں آج ملاقات کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر اور خواجہ اظہار آج سہ پہر 4 بجے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

ایم کیو ایم سے متعلق پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم سے متعلق پیپلز پارٹی غلط بیانی کر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے وفد نے واضح طور پر کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے، اس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

ایم کیو ایم نے کہا کہ ملاقات حکومت کی خواہش پر ہوئی تھی، رابطہ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.