Categories
Breaking news

وزیراعظم استعفیٰ دیں، تحقیقات میں کلیئر ہوتے ہیں تو عہدے پر واپس آجائیں، احسن اقبال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم استعفی دیں، تحقیقات میں کلیئر ہوتے ہیں تو دوبارہ عہدے پر آجائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عمران خان کے پاس استعفے کے سِوا آپشن نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بیرونِ ملک سے اکاؤنٹس میں آنے والی منی ٹریل میں حکومت کی جان ہے، جب تک عمران خان عہدے پر ہیں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا وہ ضرور ہوگا، ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف نئے انتخابات میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.