Categories
Breaking news

وزیراعظم آج روضۂ رسول پرحاضری بھی دینگے

وزیراعظم آج روضۂ رسول پرحاضری بھی دینگے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے، وزیراعظم آج مسجد نبوی میں نمازیں ادا کریں گے اور روضئہ رسول پرحاضری بھی دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے، گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آلِ سعود نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وفاقی وزراء بلاول بھٹو، مفتاح اسماعیل، شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

منصب وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات چیت کریں گے، دونوں ممالک باہمی دلچسپی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے، عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نماز تراویح اور قیام اللیل میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف اقتصادی وتجارتی روابط بڑھانےسرمایہ کاری پر بات کریں گے، پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع کے لیے بات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.