Categories
Breaking news

وزیراعظم ، پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بڑے پراجیکٹ دیں، وزیرِ اعلیٰ کا شکوہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہےکہ وزیراعظم ، پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بڑے پراجیکٹ دیں، پنجاب میں موٹرویز بنائے جارہےہیں، 25 ارب کے منصوبے دیے جارہےہیں اور سندھ میں پانچ ملین کی نالی صاف کرکے خوش ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کے الزامات کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں جواب دینے کےلیے شہباز گل ٹو چاہیے، گورنر خود نانگا پربت چلے گئے، انہیں یہاں چھوڑ گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایان ایکسپریس کی فلائٹ خالی آتی اور بھر کرجاتی، سارا پیسہ باہرچلاجاتا تھا،5200 ارب روپے سندھ کے عوام کے نام پرآیا ،آدھے سے زیادہ یہ لے اڑے۔

شہباز گل نے کہا کہ وفاق کے ٹیکس کی بلاول کو کیا فکر، سندھ حکومت نے نان ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ 50 ارب روپے رکھا لیکن حاصل 12 ارب کیا،آپ اتنے نکمے ہیں کہ آپ سے اپنا رکھا گیا ٹارگٹ حاصل نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *