Categories
Breaking news

وزیرآباد فائرنگ کی تحقیقات، اہم سوال کھڑا ہوگیا

وزیرآباد فائرنگ کی تحقیقات، اہم سوال کھڑا ہوگیا

سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کر رہی ہے یا پنجاب پولیس کی کمیٹی؟ اہم سوال کھڑا ہوگیا۔

وزیرآباد فائرنگ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے تو اس میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہی نہیں کیے گئے ہیں۔

جے آئی ٹی میں 1997 کے سیکشن 19 کے سب سیکشن ون کے تحت انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیر آباد فائرنگ کی تحقیقاتی ٹیم میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل کیے بغیر ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں اگر انٹیلی جنس نمائندے شامل نہ ہوں تو یہ پولیس کی کمیٹی کہلائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *