Categories
Breaking news

وزرا کی گلگت بلتستان میں موجودگی انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی

Advertisement
Advertisement

وزرا کی گلگت بلتستان میں موجودگی انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کو نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ انتخابات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان دھاندلی کا واضح ثبوت ہے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ وزرا کی گلگت بلتستان میں موجودگی انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے ان حلقوں کے حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے امیدواران کو نااہل قرار دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوششیں دھاندلی کے خدشات کو درست ثابت کر رہی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *