Categories
Breaking news

وزراء استعفے نہ دینے اور پارلیمنٹ میں بات کرنے کی بات کررہے ہیں، مریم نواز

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء استعفے نہ دینے اور پارلیمنٹ میں بات کرنے کی بات کر رہے ہیں، خدائی لہجے میں این آر او نہ دینے کی بات کرنے والے کے لیے یہ عبرت کا مقام ہے۔

جاتی امراء لاہور میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مشتر کہ نیوز کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم اور عوام عمران خان کو کوئی این آر او نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں پہلے دن سے ان کو جعلی اور ووٹ چور حکومت سمجتی ہوں، آج جب آپ کو اپنی حکومت جاتی نظر آرہی ہے تو آپ کو پارلیمنٹ یاد آگئی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں پی ڈی ایم کے اگلے پلان پر بھی بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز نے کہا کہ 13دسمبر کو مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومتی پیشکش یہ کہہ کر مسترد کردی کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *